ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مودی نے کہا: ابھر رہا ہے نیا ہندوستان

مودی نے کہا: ابھر رہا ہے نیا ہندوستان

Sun, 12 Mar 2017 20:44:07    S.O. News Service

نئی دہلی، 12/مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی تاریخی جیت کے ایک دن بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ نیا ہندوستان  ابھر رہا ہے اور وہ ترقی کا طرفدار ہے۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ نئے ہندوستان کی تعمیر کاعزم لیں اور نریندر مودی کے موبائل ایپ پر عزم کا اظہار کریں۔مودی نے ٹوئٹ کیاکہ ایک نیا ہندوستان ابھر رہا ہے، جس کے پاس 125کروڑ ہندوستانیوں کی طاقت اور صلاحیت ہے، یہ ہندوستان ترقی کا حامی ہے۔انہوں نے آگے لکھاکہ 2022میں جب ہم آزادی کے 75سال پورے کریں گے تب تک ہمیں ایسا ہندوستان بنا لینا چاہیے جس پر گاندھی جی، سردار پٹیل اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو ناز ہو۔اس سے ایک دن پہلے ہی اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج میں بی جے پی کو تین چوتھائی اکثریت ملی تھی، اس نے ایس پی کانگریس اتحاد اور بی ایس پی کو مکمل طور پر رونددیا تھا۔اتراکھنڈ میں بھی بی جے پی 70سیٹوں میں سے56سیٹیں جیت کر اقتدار میں آ گئی ہے، یہاں کانگریس محض 11سیٹوں پر سمٹ کر رہ گئی۔


Share: